Reg: 12841587     

ٹوکیو اولمپکس کے ہیروز اور پاکستانی کوہ پیماؤں کیلئے خصوصی انعامات

لاہور(خصوصی رپورٹ)

لاہور : ٹوکیو اولمپکس کے ہیروز اور پاکستانی کوہ پیماؤں کو خصوصی انعامات سے نواز دیا گیا ، عثمان بزدار نے کہا ٹوکیواولمپکس میں ارشد ندیم او رطلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا اور شہروزکاشف اورساجد سدپارہ نے کے ٹو سر کر کے بلند عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کھلاڑیو ں اور کے ٹو چوٹی سر کرنیوالے کوہ پیماؤں کی ملاقات ہوئی ، جس میں ارشدندیم،طلحہ طالب،کوچ فیاض بخاری ،کوہ پیما ساجد سدپارہ اور شہروز کاشف شامل تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو20، 20لاکھ روپے کے چیک دئیے جبکہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو10، 10لاکھ اور محکمہ توانائی پنجاب کی طرف سے بھی10، 10لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ساجد سدپارہ، شہروز کاشف کو10،10لاکھ کاانعام دیا گیا اور کوچ سید فیاض بخاری کو 5لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

اس موقع پر ارشد ندیم، طلحہ طالب،شہروزکاشف، ساجدسدپارہ اور فیاض بخاری کو مبارکباد بھی دی گئی ، عثمان بزدار نے کہا ٹوکیواولمپکس میں ارشد ندیم او رطلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا اور شہروزکاشف اورساجد سدپارہ نے کے ٹو سر کر کے بلند عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہروزاورساجدپاکستان کے حقیقی ہیرو ہیں ،قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ جیسے کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں ، ارشد ،طلحہ ،ساجد اور شہروز جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کونکھارنے کے لیےحکومت ہرممکن سہولتیں دےگی، شہروز کاشف اورساجد علی سدپارہ نے قابل تقلید مثال قائم کی، حکومت اسپورٹس کے فروغ کے لیےتمام تر ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔

اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےپہلےبھی میری حوصلہ افزائی کی اور آج بھی عزت دی ، آئندہ اولمپکس میں میڈل جیتنےکی پوری کوشش کروں گا جبکہ طلحہ طالب نے کہا پنجاب حکومت کی طرف سےحوصلہ افزائی عزم کومزید بڑھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‘آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبیﷺ پڑھائی جائے گی’

Next Post

امریکی فوجیوں کے انخلا کے اپنے فیصلے پر سختی سے کھڑا ہوں، صدر بائیڈن

Related Posts
Total
0
Share