Reg: 12841587     

پاکستان آکر اسکرین پر اپنی ویڈیو پہلی بار دیکھی: ارشد ندیم

بیورو چیف (لاہور)

ٹوکیو اولمپکس جیولین تھرو مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے قوم کا شکریہ ادا کیا  ہے۔

لاہور میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں  ریسٹورینٹ انتظامیہ نے ایتھلیٹ کو 5 لاکھ روپے انعام کا چیک دیا۔

اس موقع پر قومی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ قوم کی جانب سے بے انتہا پذیرائی ملنے پر بہت خوش ہوں، پاکستان آکر اسکرین پر اپنی ویڈیو پہلی بار دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے بھرپور عزت سے نوازا، اب حوصلہ مزید بڑھ گیا ہے، اولمپکس میں میڈل جیتنے کی پوری کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا، مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

ایتھلیٹ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام سمیت پاکستانی میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شاہی قلعے کے باہر نصب رنجیت سنگھ کا مجسمہ مسمار، ملزم گرفتار

Next Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت مقابلہ کب ہوگا؟

Related Posts

فوڈسیفٹی آفیسر کا ہوٹل سیل کرنے کا اختیار کالعدم قرار, فوڈ سیفٹی آفیسر صرف ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے کیلئے ہوٹل سیل کر سکتا ہے, سپریم کورٹ

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوڈسیفٹی آفیسر کا ہوٹل سیل کرنے…
Read More
Total
0
Share