Reg: 12841587     

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت مقابلہ کب ہوگا؟

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز عمان اور متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے ہوگا جب کہ  روایتی حریف پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ 26 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔ 

پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے، پاکستان اور کوالیفائیر اے 2 کے ساتھ 2 نومبر کو ابوظبی میں ہوگا۔ پاکستان کا کوالیفائیر بی 1 کے ساتھ مقابلہ 7 نومبر کو شارجہ میں ہوگا۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر اور دوسرا 11 نومبر کو کھیلا جائے گا جب کہ  ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان آکر اسکرین پر اپنی ویڈیو پہلی بار دیکھی: ارشد ندیم

Next Post

چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کیلیے جسٹس (ر) عظمت سعید الیکشن کمشنرمقرر

Related Posts
Total
0
Share