Reg: 12841587     

لاہور واقعے میں مزید 3 افراد گرفتار

نمائندہ خصوصی ( لاہور)

پولیس نے گریٹر اقبال پارک واقعے  میں مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے 18 سالہ حذیفہ کو کوٹ عبدالمالک سے گرفتار کیا گیا  جب کہ حذیفہ کی نشاندہی پر مزید دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ حذیفہ کی نشاندہی پر مزید جن دو افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں شاہ زیب اور عکاس شامل ہیں جب کہ دیگر چار ملزمان ہارون، وہاب، بلال اور احمد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناہےکہ جن چار افراد کی تلاش کی جارہی ہے وہ حذیفہ کے رشتے دار ہیں اور بنوں سے گریٹر اقبال پارک آئے تھے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں حذیفہ اور اس کے ساتھی بھی موجود تھے۔

واقعہ کب پیش آیا؟
چودہ اگست کو مینارِ پاکستان پر ہجوم کے ہاتھوں بدتمیزی اور بدسلوکی کا شکار ہونے والی عائشہ بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکڑوں افراد نے ان کے بال نوچے، بے لباس کیا، ہوا میں اچھالا گیا، پانی میں گرایا گیا۔

’بچنے کی امید چھوڑدی تھی‘
چودہ اگست کو مینارِ پاکستان پر ہجوم کے ہاتھوں بدتمیزی اور بدسلوکی کا شکار ہونے والی عائشہ بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکڑوں افراد نے ان کے بال نوچے، بے لباس کیا، ہوا میں اچھالا گیا، پانی میں گرایا گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ دو بار تو سانس تک بند ہوگئی تھی اور انہوں نے بچنے کی امید چھوڑ دی تھی۔

خاتون ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ہجوم دو ڈھائی گھنٹے تک ہراساں کرتا رہا، پولیس کو 2 سے 3 بار کال کی، تیسری بار کہا پلیز ہیلپ ،لیکن کوئی جواب نہیں ملا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور واقعہ: ڈی آئی جی سمیت اعلیٰ افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Next Post

طلبہ کیلئے بلا سود قرضوں کی منظوری

Related Posts

پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر نے UKPCCI کے تعاون سے مینگو فیسٹیول کا اہتمام مارکیٹ سٹریٹ مانچسٹر سٹی سینٹر میں کیا

مانچسٹر (رپورٹ عارف چودھری) پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد…
Read More

سیالکوٹ کے چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور افریقہ ملاوی کے چوہدری عظمت اللہ وریاہ نے ملک منظور حسین اور برطانیہ کے خالد چوہدری کا ساتھیوں سمیت سیالکوٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا ۔

سیالکوٹ(تحصیل رپورٹر آفاق احمد) سیالکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عصمت اللہ وریاہ اور ملاوی افریقہ…
Read More
Total
0
Share