Reg: 12841587     

لاہور واقعہ: ڈی آئی جی سمیت اعلیٰ افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بیورو چیف (لاہور)

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ دست درازی کے واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز سمیت متعدد افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی اور دیگر واقعات پر پولیس کا ردعمل سست رہا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز  ساجد کیانی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا، دونوں متعلقہ افسران کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ رسپانس میں تاخیر اور فرائض سے غفلت پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او لاری اڈہ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے جبکہ گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

طالبان کا رویہ مختلف ہوسکتا ہے، انہیں ایک موقع دیناہے: برطانوی آرمی چیف

Next Post

لاہور واقعے میں مزید 3 افراد گرفتار

Related Posts

کاروباری شخصیت چوہدری شاکر حسین کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں ملاقات

راچڈیل سیاسی رپورٹر والسال سے تعلق رکھنے والے چوہدری صوفی صابر حسین کے فرزند چوہدری شاکر حسین نے…
Read More

میئر کونسل آف روچڈیل کونسلرعاصم رشید،ڈپٹی لیڈر کونسلر چوہدری عدالت علی،چیئر آف لائسنسنگ و پلاننگ کونسلر شکیل احمد عید الاضحی کے موقع پر لوگوں کو مساجد کے باہر عید مل رہے ہیں۔

روچڈیل سے بیورو رپورٹ روچڈیل کونسل کے میئر کونسلر عاصم رشید اپنے ساتھیوں ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی،چیئر…
Read More
Total
0
Share