Reg: 12841587     

آزاد کشمیر کے نئے صدر کی حیثیت سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 25 اگست کو حلف اٹھائیں گے

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈرگراونڈ نیوز

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے 27ویں صدرپاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدارتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ان کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار میاں عبدالوحید سے تھا۔

منگل کو ہونے والے انتخابات میں بیرسٹر سلطان نے پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے تمام 34 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار میاں عبدالوحید کو 16 ووٹ ملے۔

دو نشستوں سے جیتنے والے پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا جبکہ میاں وحید کے روایتی حریف مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مظفر گڑھ: اسکول سے واپسی پر 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

Next Post

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد جمعوں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹنر کشمیر گروپ کے سیکریٹری لارڈ قربان حسین کی قیادت میں وفد ملاقات

Related Posts
Total
0
Share