Reg: 12841587     

افغان فلم ساز بحفاظت ملک سے نکلنے میں کامیاب

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے جہاں غیر ملکی شہریوں کے ملک سے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب افغان پروڈیوسر شیر بانو سعادت بھی روسی حکام کی مدد سے کابل سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

امریکی میگزین  کو دیے گئے انٹرویو میں شیر بانو سعادت نے افغانستان چھوڑنے سے متعلق گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے لوگوں اور فرانسیسی حکام کی مدد سے کئی دنوں کی کوششوں اور طالبان کی چوکیوں سے گزرنے کے بعد اپنی فیملی کے 9 افراد کے ہمراہ ائیر پورٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران فرانسیسی حکام کی جانب سے ان کی اور اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی گئی۔

شیر بانو نے بتایا کہ وہ افغانستان سے بحفاظت ابوظبی پہنچیں جہاں سے جلد یورپ روانہ ہوجائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیربانو نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران کئی بار کابل چھوڑنے کی کوششیں کیں لیکن کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ افغان فلم ساز شیر بانو سعادت نے 2016 میں اپنی پہلی فیچرفلم ’دی رورل افغانستان سیٹ وولف اینڈ شیپ‘ کے لیے کانز فیسٹیول میں ٹاپ ڈائریکٹرز کا فورٹ نائٹ ایوارڈ جیتا تھا جب کہ وہ 3 سال بعد اپنی اگلی فالو اپ فلم ’ دی اورفنیج ‘ کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دیپیکا کے حاملہ ہونے سے متعلق سوال پر پرینیتی کا مداح کو جواب

Next Post

گوجرانوالا: جعلی پیر کا بھوت اتارنے کے بہانے 10 سالہ بچے پر تشدد

Related Posts
Total
0
Share