Reg: 12841587     

‘پروڈیوسرز کی بیویاں میری ساڑھی کا مذاق اڑاتیں اور جملے کستی تھیں’

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ ہیما مالنی نے انکشاف کیا کہ پروڈیوسرز کی بیویاں ان کے فیشن سینس اور ساڑھی کے انتخاب پر مذاق اڑایا کرتی تھیں۔

آج کل بھارتی میڈیا پر ہیما مالنی کے ایک پرانے انٹرویو کے چرچے ہیں جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اکثر تقریبات میں روایتی ساڑھی پہن کر جاتی تھی، وہاں زیادہ تر پروڈیوسرز کی بیویاں پنجابی تھیں جو میری ساڑھی اور بلاؤز کا مذاق اڑاتی تھیں اور جملے کستی تھیں کہ وہ دیکھو مدراسن آگئی۔

ہیما مالنی نے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ مجھے ساڑھی پہننے کی عادت میری والدہ نے ڈلوائی تھی، شروع میں مجھے ساڑھی پسند نہیں تھی لیکن میری والدہ نے ایک نہ سنی اور مجھے ساڑھی پہننے پر زور دیا اور پھر یہ میری عادت بن گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہیڈرزفیلڈ ویلفئرایسوسی ایشن کی جانب سے شیر دل ریسٹورنٹ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Next Post

قصور: طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

Related Posts
Total
0
Share