Reg: 12841587     

میرپور: تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی طرف سے استقبالیہ تقریب

مانچسٹر /میرپور (عارف چودھری)

تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی طرف سے دیئے جانے والے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی مرکزی راہنما وممبرقانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہاکہ تارکین وطن ہمارااثاثہ ہیں جنھوں نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کے حق خودارادیت کے لیے بھرپورجدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے اور ریاست کی معیشت میں بھی ریڑھ کی ہڈی کاکردار اداکررہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ اوورسیز کمیونٹی نے جس انداز سے تحریک آزادی کو بین الاقوامی فورمز پراجاگرکیااس پرتارکین وطن کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ کشمیرایشو کوفوکس کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کی قربانیوں کوکامیابیوں سے ہم کنار کروانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ استقبالیہ سے ممتاز بزنس مین کرنل (ر) محمدشیراز، پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماچوہدری دلپذیر، چوہدری جاوید اقبال، بیرسٹرحفیظ، جمیل تبسم اور چوہدری محمداسلم نے بھی خطاب کیا۔ تحریک حق خودارادیت کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعظم خان، مسلم کانفرنس کے سالار حاجی ذوالفقارعلی، خاتون راہنماارشاد ادریس، ممتاز بزنس مین چوہدری محمدشبیر، محمد مقصود کاکڑوی، حاجی محمدنجیب، توقیرنجیب ایڈووکیٹ اور تحریک حق خودارادیت کے کنٹری کوآرڈینیٹرراجہ ساجدمحمود اور تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب آمد پرممبراسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی کابھرپوراستقبال کیاگیااور انھیں پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ نجابت حسین نے کہاکہ تارکین وطن حکومت کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں جنھوں نے ہربین الاقوامی فورم پرکشمیرایشوکواس کے حقیقی تناظرمیں اجاگرکیا۔

انھوں نے کہاکہ برطانیہ اور یورت ودیگرممالک میں تارکین وطن سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرکشمیریوں کے حق خودارادیت کوکامیاب کرانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرپربھارت کے غیرقانونی جابرانہ تسلط کے خاتمے اور مقبوضہ کشمیرکوبھارتی تسلط سے آزادی دلوانے تک تارکین وطن کی کوششیں جاری رہیں گی۔

اس موقع پرمقبوضہ کشمیرمیں جابرانہ تسلط کوبرقراررکھنے کے لیے بھارت کے غیرقانونی ہتھکنڈوں کی مذمت کی گئی اور مقبوضہ کشمیرکی عوام سے بھرپوریکجہتی کااظہارکیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان سے دبئی آنے والے ٹرانزٹ مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ لازم

Next Post

پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پیٹرول نہیں ملے گا

Related Posts
Total
0
Share