Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے صدر چوہدری ظہور اختر کی رہائش گاہ پنیام آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی


آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے صدر چوہدری ظہور اختر کی رہائش گاہ پنیام چکسواری آمد پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے سابق صدر چوہدری ظہور اختر کی طرف سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام۔ پنیام آمد پر پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے سابق صدر چوہدری ظہور اختر نے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور پی ٹی آئی کشمیر سٹی میرپور کے صدر چوہدری محمد منشا پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری امجد بیرسٹر سلطان میڈیا سیل انٹرنیشنل آفیشل کے ہیڈ نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنما ابرار نیاز نمبردار ایڈووکیٹ اور دیگر بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ تھے اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کی میری جدوجہد میں اوورسیز کشمیری کمیونٹی کا کلیدی کردار ہے برطانیہ یورپ امریکہ سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے اورسیز کشمیریوں کی وجہ سے کشمیر ایشو بین الاقوامی سطح پر زندہ ہے اوورسیز کشمیری پوری دنیا میں کشمیر ایشو کے بلا معاوضہ سفیر ہیں کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ کشمیر ایشو کے لیے میں اپنی جدوجہد کو جارحانہ انداز میں جاری نہیں رکھ سکا اب پوری دنیا میں ویکسینیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جلد اس وبا پر قابو پا لیا جائے گا جیسے ہی صورت حال میں بہتری آئے گی میں بین الاقوامی سطح کشمیر ایشو کو ایک مرتبہ پھر جارحانہ انداز میں اجاگر کروں گا چوہدری ظہور اختر میرے پرانے ساتھی ہیں ہر کڑے وقت میں میرے ساتھ مضبوطی سے ساتھ کھڑے رہتے ہیں نیویارک کے اندر کشمیر ایشو کے حوالے سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور دیگر تقریبات کے انعقاد میں چوہدری ظہور اختر اہم کردار ادا کرتے ہیں آزاد کشمیر کے اندر بھی ہر الیکشن میں چوہدری ظہور اختر میری انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے یہاں آتے ہیں آج پنیام میں شاندار افطار ڈنر پر چوہدری ظہور اختر کا شکریہ ادا کرتا ہوں پی ٹی آئی کشمیر انتخابی دنگل میں اترنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے پی ٹی آئی کشمیر انتخابی دنگل میں اترنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے جولائی کے وسط میں جنرل الیکشن ہونے جا رہی ہیں ریاست کی عوام مسلم لیگ ن کی کرپشن میں لتھڑی ہوئی حکومت سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام لیں گے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر اکیلی الیکشن لڑے گی ان شائاللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنا کر ریاست کے اندر حقیقی معنوں میں فلاحی حکومت قائم کرے گی۔***

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے

Next Post

سابق وفاقی وزیر برائےاقلیتی امور جے سالک نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

Related Posts

ملک منظور حسین اعوان رانا محمد اشرف کی مرکزی افس میں محترمہ مریم نواز شریف،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سینیٹر عرفان صدیقی اور شاہ انس نورانی سے ملاقات

اسلام آباد (ہیڈ آف نیوز منتظر مہدی ) سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ…
Read More
Total
30
Share