Reg: 12841587     

زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور بھی زیادہ مضبوط ہوجاتی ہیں، عمران خان

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع و شہداء پر جاری پیغام میں کہا کہ زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور بھی زیادہ مضبوط ہوجاتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 1965 میں پاکستانی قوم دشمن کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح ڈٹ گئی۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ 6 ستمبر کو بھارت نے غیراعلانیہ جنگ مسلط کی تو قوم وطن کے محافظوں کی حمایت میں کھڑی ہوئی، بہت سے لوگ نہتے پیدل ہی سرحدوں کی جانب چل پڑے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ افواج پاکستان نے بے مثال جرأت مندی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یومِ دفاع آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Next Post

بلاول بھٹو زرداری کا یومِ دفاع پاکستان پر پیغام

Related Posts
Total
0
Share