Reg: 12841587     

بلاول بھٹو زرداری کا یومِ دفاع پاکستان پر پیغام

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یومِ دفاع منانے کا مقصد پاکستان کی جغرافیہ، اس کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کے فلسفے کی روشنی میں نظریہ پاکستان کی پیروی مضبوط دفاع کے ساتھ کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور بھی زیادہ مضبوط ہوجاتی ہیں، عمران خان

Next Post

افواج پاکستان نے قوم کی مدد سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: صدر مملکت

Related Posts
Total
0
Share