Reg: 12841587     

عمر شریف دل کی تکلیف میں مبتلا، یادداشت بھی خراب: بیٹا جواد شریف

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی سوشل میڈیا پر تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں پر اُن کے بیٹے نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں کے بارے میں عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ والد کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ان کے ساتھ ویڈیو جاری کروں گا۔

جواد عمر نے کہا کہ والد کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، بس ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کورونا کا شکار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر منظرِ عام پر آگئی

Next Post

سندھ: طلبہ کا بغیر ویکسینیشن کالج میں داخل ہونا منع

Related Posts

پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں پاکستان تجارت کی عالمی منڈی بننے جا رہا ہے :قونصل جنرل طارق وزیر

مانچسٹر(عارف چوہدری سی ۔او ۔اوانڈرگراونڈ نیوز)  پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں ،چین…
Read More
Total
0
Share