Reg: 12841587     

ایکسپو 2020 دبئی کا یادگاری پاسپورٹ، فرد کا نام ، تصویر اور کوائف درج ہوں گے

دبئی (خصوصی رپورٹ)

ایکسپو 2020 دبئی میں دو سو سے زائد پویلینز کو دیکھنے آنے والے دبئی کے رہائشیوں اور بین الاقوامی وزیٹرز کو خصوصی پاسپورٹ بطور سوینیئر ملیں گے ۔

یہ پاسپورٹ ، نمائش میں آنے والوں کو اس 182 روزہ ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ پویلینز دیکھنے کی حوصلہ افزائی فراہم کرے گا اور وہاں جانے کے بعد انہیں اپنی یادگاروں کو سنبھالنے کا موقع بھی دے گا۔

یکسپو 2020 دبئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 1967 میں مونٹریال میں عالمی نمائش جیسے ایونٹ کو متعارف کرایا گیا تھا ، ایسی نمائش کا پاسپورٹ ، وہاں ان آنے والوں کیلئے مقبول ترین سوینیئر بنا جو کہ اس وزٹ میں تمام بین الاقوامی پویلیز پر جانے کا رکارڈ محفوظ رکھنا چاہتے ہیں ، اس میں انہوں نے مومینٹو کے طور پر پویلنز سے دستیاب سٹیمپس بھی لیں ایکسپو 2020 جس انداز میں منعقد ہونے جارہی ہے وہ متحدہ عرب امارات کے ورثہ سے متاثر ہوکر ترتیب دیا گیا ، اس میں ماضی کو حال سے جوڑا گیا ہے ۔

یہ پاسپورٹ عام پاسپورٹ کی شکل جیسا ہوگا اور اس کے 50 صفحات کے ڈیزائن اور تصویروں کو نمائش کے تین موضوعات پویلینز ( ممکن مشن ، مواقع والا پویلین ، الف ، موبیلٹی پویلین اینڈ ٹیرا اور پائیداری پویلین ) سے آراستہ کیا گیا ہے ۔

اس کے صفحات پر دیگر تصویریں اس نمائش کے کراؤن جیول مقام الوصل پلازہ ، دبئی کے دیگر لینڈ مارک مقامات بشمول سکائی لائن اور ملک کے دیگر شاندار مقامات کی ہوں گی پیلے رنگ کا یہ پاسپورٹ ، اضافی سیکیورٹی خصوصیات کا حامل بھی ہوگا ، اس کا منفرد نمبر ، پاسپورٹ سائز فوٹو کی جگہ ، پاسپورٹ کے حامل فرد کی ذاتی تفصیلات ، پوشیدہ واٹر مارک خاکوں پر مشتمل ہوگا ۔

اس تمام تر عمل میں اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ تمام تر دستاویزات میں دو ایک جیسے نہ ہوں متحدہ عرب امارات چونکہ رواں سال اپنے قیام کی گولڈن جوبلی بھی منارہا ہے ۔

اس پاسپورٹ کے ذریعے قوم کے بانی بابا ، عزت مآب شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ، ان کی تصویر والے صفحے پر خصوصی گولڈ فوائل کی مہر لگی ہوگی جبکہ تصویر 1971 کے دور کی ہوگی جب متحدہ عرب امارات کا قیام عمل میں آیا یہ پاسپورٹ ایکسپو 2020 دبئی کے تمام آفیشل سٹورز پر 20 درہم کی قیمت پر دستیاب ہوگا ۔

یہ سٹورز دبئی ایئرپورٹس کے ٹرمینل 3 اور آن لائن ایکسپو سٹورز پر بھی دستیاب ہوگا یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہنے والی یہ نمائش ، دنیا بھر کے 200 شرکاء کو اکھٹا کرے گی جن میں 191 ممالک اور کاروبار ، کثیرالفریقی ادارے ، تعلیمی ادارے شامل ہوں گے ۔

دنیا کی یہ سب سے زیادہ کثیر جہت نمائش ، دنیا بھر سے کئی ملین افراد کو مدعو کرے گی ، چھ ماہ کی ان تقریبات میں انسانی حقیقت ، اختراع ، ترقی اور ثقافت کو پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات ائرلائن کی ایکسپو 2020 آفر کرائے میں رعایت

Next Post

اردن، گدھی کے دودھ سے بنے صابن کی مانگ میں اضافہ

Related Posts
Total
0
Share