دبئی (بیورو رپورٹ)
ایکسپو 2020 دبئی کی پریمیئر پارٹنر اور آفیشل ایئر لائن امارات نے اس موسم سرما میں ہر طبقے کے لوگوں کے لیے دبئی کو اپنی منزل بنانے کے لیے ایک عالمی مہم کے تحت اپنا تازہ ترین اقدام شروع کیا ہے۔
ایئرلائن کی ائرلی برڈ ایکسپو 2020 دبئی ڈیل جو اس ہفتے عالمی سطح پر شروع کی گئی ہے ان مسافروں کو دبئی کے کرایوں میں 20 فیصد تک بچت کا موقع فراہم کرے گی جو جلد بکنگ کرائیں گے۔
امارات ائیر لائن کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہاکہ دبئی میں واقعی سب کے لیے بہت کچھ ہے اور اس موسم سرما میں ایکسپو 2020 کے باعث سیاحوں کے لیے پرجوش اور پرکشش مقامات بڑھ جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دبئی کی ہوم ایئر لائن کے طور پر امارات اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کر رہا ہے تاکہ مسافروں کے دورے اور دبئی کا تجربہ مزیدخوشگوار اور دلچسپ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے ماہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ ہم امارات ائیرلائن سے سفر کرنے والے ہر صارف کو مفت ایکسپو ڈے پاس دیں گے۔ ایکسپو کی مدت کے دوران کسٹمر دبئی کا سفر کرتا ہے۔