Reg: 12841587     

پیٹرولیم مصنوعات پر موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے پر غور

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اتحادیوں سے غریب طبقے پربوجھ نہ ڈالنے سے متعلق ریلیف پیکج پرمشاورت کی اور  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی پر بھی اتحادیوں کواعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹارگیٹڈ سبسڈی میں موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ریلیف دیاجائےگا،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے سوا کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ کسی جتھے کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ماضی میں جو وقت ضائع ہوگیا مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے،ملک کی معاشی صورتحال میں استحکام پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں جزوی کمی کا اثر، ڈالر ڈھائی روپے سستا ہوگیا

Next Post

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز اشیاء کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لازم قرار

Related Posts

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات  کے بعد پہلی بار نو منتخب صدر  رانا عبدالستار ایڈووکیٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

مانچسٹر سے(عارف چوہدری سی او او انڈرگراونڈ نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے برطانیہ میں  معاونین خصوصی…
Read More
Total
0
Share