Reg: 12841587     

سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفدکی سابق ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی سے ملاقات

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

وریو ہاؤس کینٹ میں یونین کونسل پرتاں والی کے گاؤں چک گلاں سے سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا- چک گلاں سے آئے ھوئے وفد نے دن بدن عوام کی مشکلات میں اضافہ اور بے روز گاری و مہنگائی پر موجودہ حکومت کی نااہلی و ناکامی پر بھی پر تفتیش کا اظہار کیا۔

چوہدری طارق سبحانی نے حکومت کی نااہلی و ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کٹھ پُتلی حکومت جن بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ھے اب ان بیساکھیوں کو بھی سیونخ لگ گئی ھے۔

جس طرح انھوں نے ملک و عوام کا حشر کیا ھےجو ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا اس ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ھے۔ عوام ان کا احتساب کرے گی۔وہ دن دور نہیں جب ان کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے رد کر دیں گئے اور یہ کبھی بھی پاکستان میں کسی علاقے سے نمائندگی کرنے کے اھل نہیں رہیں گئے۔

ہم کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو عوام کی خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئے۔ہم آج بھی اپنے عوام کی خدمت میں شب و روز ایک کئے ھوئے ہیں لیکن بدقسمتی سے عمران نیازی کے منشی و چاپلوسی کرنے والے افراد ہر محکمہ پر اثرانداز ہیں۔

اس موقع پر ملاقات کرنے والوں میں سابق وائس چیئرمین رانا آصف، پی پی 38 کے کوآرڈینیٹر چوہدری اکبر علی گل،میاں ارشد،عبدالستار گل،عاشق گل،اعجاز احمد گل،رانا عبد الستار،رانا نصیر،رانا رشید،رانا ناصر و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اردن، گدھی کے دودھ سے بنے صابن کی مانگ میں اضافہ

Next Post

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات

Related Posts
Total
0
Share