Reg: 12841587     

پاکستان نے افغانستان کیلیے اپنی فضا اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دیدی، پینٹاگون

مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون  کے  حکام  نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے میں مدد دینے کے لیے فضائی حدود اور  زمین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس بات کا دعویٰ انڈو پیسفیک افیئرز کے لیے امریکی نائب وزیردفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ ہفتے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو  بریفنگ میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہیلوےکا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔

 ڈیوڈ ہیلوے نے بتایا کہ  پاکستان نے افغانستان میں امریکی موجودگی میں مدد کے لیے پاکستان کے اوپر فلائٹ اور زمین کے استعمال کی اجازت بھی دے دی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا تھا تاہم بعد میں امریکی صدر بائیڈن نےاعلان کیا کہ یکم مئی سے امریکی افواج کا انحلاء شروع ہوجائےگا اور انحلاء کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملےکے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پشاورزلمی کی ٹیم 26 مئی کو ابوظبی پہچے گی

Next Post

سابق صدر کشمیرپریس کلب میرپور و سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر حافظ مقصود اور  آزاد کشمیر کےممتاز صحافی چوہدری خالد انجم کی مانچسٹر برطانیہ آمد پر برطانیہ کے معروف صحافیوں کیطرف سے پر تکلف عشائیہ

Related Posts
Total
0
Share