Reg: 12841587     

اے پی ایم ایس او واحد طلبہ تنظیم ہے جس کے بطن سے ایک عظيم تحریک نے جنم لیا

لندن (عارف چودھری)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے APMSO کے 45ویں یوم تاسیس پر پوری پاکستانی قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا اے پی ایم ایس او واحد طلبہ تنظیم ہے جس کے بطن سے ایک عظيم تحریک نے جنم لیا ۔یہ تحریک بلا شبہ ایک لوئر مڈل کلاس لوگوں کی جماعت بن کر ابھری تھی جس نے دنیا سیاست میں انقلاب بھرپا کر دیا تھا اور اسی انقلاب کے سبب ہمارا ملک پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی مصطفی کمال مئیر کراچی کے دور میں دنیا کی آنکھوں کا تارا بن کر ابھرا تھا اور دنیا کے تیز ترین ترقی کرنے والے شہروں میں شمار ہوتا تھا ۔

اور اب ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پورے پاکستان میں متحدہ ہی متحد ہو گی اور اس کی بھاگ دوڑ آج کے طلبہ تنِظیم آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس ارگنائزیشن کی نوجوان قیادت پاکستان بھر کے اسکولوں ,کالجوں اور یونيورسٹيوں سے نکل کر سنبھالے گی اور پاکستان کے ایوانوں میں چھائے گی۔ مرزا فیصل محمود نے APMSO سے وابستہ ایک ایک طلیہ اور طالبات کو مخاطب کرتے ہوتے ہوئے کہا ہم نے تعلیمی اداروں کو منشیات اور دیگر غیر اخلاقی سرگرميوں سے پاک کرنا ہے ۔اساتذہ کی عزت وتکریم بحال کروانا ہے ۔ بوٹی مافیا کا خاتمہ کروانا ہے ۔اور تمام تعلیمی اداروں سے ایسی نوجوان قیادت کو ابھارنا ہے جس نے مستقبل میں پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے۔اور یقین رکھتے ہیں کہ آج کے طلبہ و طالبات ہمارے مستقبل کے معمار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل چیشائر برانچ کی بنیاد رکھ دی گئ

Next Post

کراچی میں طوفان کا سلم چانس ہے لیکن یہ بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے: ایڈمنسٹریٹر

Related Posts
Total
0
Share