اولڈھم: یورپین اسلامک سینٹر سے بیورو چیف کی رپورٹ
قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لیے گھر گھر جاکر نادرا ٹیم نادرا کارڈز کی تجدید اور نئے کارڈز بنانے کی سہولت سے کمیونٹی بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔
12 ستمبر اتوار کے دن لوگ اپنے اپنے گھروں میں ھوتے ہیں لیکن نادرا ٹیم چھٹی والے دن بھی صبح سے لیکر شام تک اپنی کمیونٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم اور اولڈھم کی کمیونٹی قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر،نادرا ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سید عمران حیدر اور نادرا ٹیم کو اولڈھم آکر کارڈز کی تجدید و نئے کارڈز بنانے کی سہولت فراہم کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سید عمران حیدر نے انڈر گراؤنڈ نیوز سے بات کرتے ھوئے بتایا کہ قونصل جنرل طارق وزیر کی کاوش سے ہم مانچسٹر کے مختلف ٹاؤنز میں جا کر لوگوں کو یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
جو ہماری عورتیں،ضعیف العمر افراد،جوان بچے اور بچیاں پڑھائی کیوجہ سے قونصلیٹ تک نہیں پہنچ سکتے یا وہ لوگ جو اپنے کام کاج و کاروبار میں مصروفیات کیوجہ سے وقت نہیں نکال پاتے انکے گھر آکر نادرا کارڈز بنا کر دے رہے ہیں۔
یہ قونصل جنرل طارق وزیر کیطرف سے کمیونٹی کے لیے بہت بڑی سہولت ھے کہ ان کے گھر آکر کارڈز کی تجدید و دیگر متعلقہ مسائل کو میں اور میری ٹیم حل کر رہے ہیں۔
آج یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں تقریباً ایک سو افراد کے کارڈز کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ہم دن بدن اپنے کام میں بہتری لا رہے ہیں،ھم کمیونٹی کے لیے ہر جگہ جانے کو تیار ہیں خواہ وہ قونصلیٹ آفس سے کتنا بھی دور رھائش رکھتے ہوں انشاء اللہ آپ کے گھر آکر نادرا کارڈ کی سہولت دی جائیگی۔