Reg: 12841587     

اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے: بزدار

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا حزبِ اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خطاب قومی اتحاد اور یک جہتی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اخلاق سے گرا ہوا رویہ قابلِ مذمت ہے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

30 ستمبر سے بغیر ویکسینیشن فضائی سفر پر پابندی ہو گی: اسد عمر

Next Post

کترینہ کے ساتھ منگنی، وکی کے اہلِ خانہ کا ردِ عمل آگیا

Related Posts
Total
0
Share