Reg: 12841587     

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مبینہ خط کی تحقیقات اور  سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر مِن اللہ شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ 

درخواست  گزار کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات  فواد چوہدری، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ کو عمران خان اور سابق وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے اور  درخواست پر فیصلہ ہونے تک تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وفاقی کابینہ میں کس جماعت سے کتنے لوگ شامل ہوں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

Next Post

شہباز گِل، شہزاد اکبر اور اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا

Related Posts
Total
0
Share