Reg: 12841587     

رمیز کی بطور PCB چیئرمین تقرری خوش آئند ہے: عاطف رانا

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے رمیز راجہ کی پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

عاطف رانا کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کا لیگز کے حوالے سے بہت ایکسپوژر ہے، وہ پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل کے چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی ہو ئی ہے، امید ہے وہ کرکٹ سے متعلق اچھے فیصلے کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں سابق کرکٹر رمیز راجہ کو بلا مقابلہ پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کترینہ کے ساتھ منگنی، وکی کے اہلِ خانہ کا ردِ عمل آگیا

Next Post

ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ: ایران نے پاکستان کو ہرا دیا

Related Posts

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندھا دھند گولہ باری اور میزائل حملوں کے خلاف عالم اقوام میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔

روچڈیل سے (سی-او-او رپورٹ ) چوہدری عارف پندھیر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندھا…
Read More
Total
0
Share