Reg: 12841587     

سعودی خواتین ملازمین کی اوسط ماہانہ تنخواہ میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ اضافہ

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

سعودی عرب کے ایک اخبار الوطن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 کی دوسری ششماہی میں سعودی خواتین ملازمین کی اوسطً ماہانہ تنخواہوں میں مرد ملازمین کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق2020 کی دوسری ششماہی میں مرد ملازمین کی ماہانہ  تنخواہ 3 ہزار 944 سعودی ریال ( یعنی ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانی روپے )   جبکہ خواتین ملازمین کی ماہانہ تنخواہ4 ہزار  105 سعودی ریال (  تک یعنی ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد پاکستانی روپے )  پہنچ گئی اور خواتین کی ماہانہ تنخواہ میں یہ اضافہ پہلی بار رجسٹرڈ ہوا۔

یہ رپورٹ ہیومن ریسورسز اور سوشل ڈیولپمینٹ کی وزارت ، سوشل انشورنس کی جنرل تنظیم (جی۔او۔ایس۔آئی)، اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ(ایچ۔اے۔ڈی۔اے۔ایف) کی نیشنل لیبر آبزرویٹری کے اعداد و شمار پر مبنی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ،اس سے قبل   نئے بھرتی ہونے والے سعودی مرد وخواتین  ملازمین کی اوسط ماہانہ  تنخواہوں میں 2020 کی پہلی ششماہی کے اختتام پر تقریباً   231 سعودی ریال کا معمولی فرق ریکارڈ کیا گیا تھا  ،مردوں کی اوسط تنخواہ 4 ہزار 539  جبکہ خواتین کی تنخواہ 4 ہزار  308  سعودی ریال تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مردوں کی 603  سعودی ریال کے مقابلے میں خواتین کی تنخواہوں میں 613  سعودی ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  سالانہ بنیادوں پر نئے بھرتی سعودی مردوں اور خواتین کی تنخواہوں میں بالترتیب 603 سعودی ریال (15.32 فیصد) اور 613 سعودی ریال (16.59 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ کا بچے کے سامنے والد پر تشدد

Next Post

پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ ڈیٹا ایکسپرٹ نے پیشگوئی کر دی

Related Posts

پاکستان ہیڈرز فیلڈ ایسوسی ایشن اختر وحید اور انکی ٹیم کی جانب سے مقامی ھال میں پاکستان کے 75 ویں سالگرہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

ہیڈرزفیلڈ (عارف چودھری) پاکستان ہیڈرز فیلڈ ایسوسی ایشن Huddersfield )کے صدر کاروباری شخصیت اختر وحید اور انکی ٹیم…
Read More
Total
0
Share