Reg: 12841587     

ابوظبی میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کی شرط ختم

دبئی (بیورورپورٹ)

امارت ابوظبی نے ریاست میں داخلے کیلئے لازم پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کو ختم کردیا ہے جس کے بعد اب ملک کے دیگر علاقوں سے لوگوں بغیر ٹیسٹ رپورٹ پیش کئے ابوظبی میں داخل ہوسکیں گے۔

یہ فیصلہ اتوار 19 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔ امارت ابوظبی نے یہ فیصلہ وبا پر کنٹرول اور پازیٹو کیس کی تعداد میں کمی کی وجہ سے کیا ہے جو اس وقت ابوظبی میں صفر اعشاریہ دو فیصد رہ گئے ہے۔

حکومتی اعلامیہ مطابق ابوظبی میں داخلے کے طریقہ کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے کیونکہ مثبت کیس شرح میں کمی اور گرین پاس کے ایکٹو ہونے کی وجہ سے اب اس ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رہی۔

اعلامیہ میں تمام افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ایس او پی کی پابندی کریں کیونکہ متعلقہ کمیٹی صورتحال اور ایونٹس پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

ابوظبی میں داخلے کیلئے پی سی آرنگیٹو ٹیسٹ کی شرط گزشتہ برس موسم گرما میں لاگو کی گئی تھی اور تمام افراد کو مختلف انٹری پوائنٹس پر یہ رپورٹ دکھانا ہوتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اوورسیز کمیشن پنجاب ضلع گجرات کے چئیرمین چودھری عدیل ارشد گجر ایک ماہ کے دورے پر 21 ستمبر منگل کو برطانیہ پہنچ رہے ہیں۔

Next Post

ملک میں آج سونےکی قیمت کیا رہی ؟

Related Posts
Total
0
Share