Reg: 12841587     

G20 اسپائس روٹ کی تشکیل کا مقصد اسرائیل سعودیہ تعلقات معمول پر لانا ہے: عالمی میڈیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نئی دہلی میں 2 روزہ جی 20 سربراہی اجلاس پر عالمی ذرائع ابلاغ نے تجزیے اور تبصرے کیے ہیں۔

الجزیرہ نے تبصرہ کہا  کہ امریکا، سعودی عرب، یورپ، مشرق وسطیٰ اور ہندوستان کو جوڑنے والے جدید دور کے اسپائس روٹ کی تشکیل کا مقصد اسرائیل اور سعودی تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین نے لکھا کہ اجلاس کو بھارتی وزیراعظم نے ذاتی تشہیر اور اگلے سال کے انتخابات کے لیے بے دریغ استعمال کیا۔

دی گارڈین نے مزید کہا کہ مودی کا گھمنڈی انداز، ہندو اکثریتی تعصب، کشمیر اور منی پور میں انسانی حقوق کی بے توقیری، بھارت کے ساتھ کاروبار کر نے والے کسی بھی ملک کے لیے باعث شرمندگی ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جی 20 میں اٹلی نے چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے سے نکلنے کا اشارہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نائیجریا میں کشتی حادثے میں 26 مسافر ہلاک، کئی افراد لاپتا

Next Post

مظفر گڑھ میں انوکھے بچے کی پیدائش، ڈاکٹروں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا

Related Posts
Total
0
Share