لندن (عارف چودھری )
اوورسیز کمیشن پنجاب ضلع گجرات کے چئیرمین چودھری عدیل ارشد گجر ایک ماہ کے دورے پر 21ستمبر بروز منگل بر طانیہ پہنچ رہے ہیں۔
وہ اپنے دورے پر ضلع گجرات کے اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ان کے ضلع گجرات میں مسائل پر بات چیت کریں گے۔
یاد رہے کہ جب سے چودھری عدیل ارشد گجر نے او پی سی پنجاب ضلع گجرات کا چارج لیا ہے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کی وجہ سے بہت سارے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی اپنی جائیدادیں جن پر لوگوں نے ناجائز قبضے کئے ہوئے تھے ان کو واپس کروائیں جن کی وجہ سے چودھری عدیل ارشد اوورسیز پاکستانیوں میں بہت مقبول ہیں۔