Reg: 12841587     

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 4 فیصد پر پہنچ گئی

مشال ارشدسی ایم انڈرگراونڈ نیوز

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 47افراد انتقال کر گئے اور 2333 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2333افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 47 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 374 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 30 ہزار 238 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3261 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 917 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 61947 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

او پی ایف کی کوششوں سے پاکستانی محنت کشوں کو ایک ارب سے زائد واجبات کی ادائیگی

Next Post

بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز قانون دان سید مخدوم طارق محمود الحسن کو اوورسیز کمیشن پنجاب کا وائس چئیرمین بننے پر اوورسیزپاکستانیوں میں خوشی کی لہر دور گئی

Related Posts
Total
0
Share