مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ڈھاڈر تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ شہید پولیس اہلکار بھاگ شہر کا رہائشی تھا، تھانے پر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔