Reg: 12841587     

محمد آصف اقبال،محمد ناصر اقبال کی والدہ ماجدہ محترمہ عزرہ پروین (مرحومہ ) حاجی ظفر احمد کی بہن اور ظفیر احمد کی ساس کی روح کو ایصال ثواب کیلئے (گھمکول شریف مسجد) ڈربی سٹریٹ روچڈیل میں ختم شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا

روچڈیل سے بیورو رپورٹ

نوجوان ولید احمد نے محفل کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت پاک سے کیا۔ حاجی ظفر احمد نے درد بھری آواز میں جدائی پر خوبصورت اشعار پڑھے۔ جبکہ نظامت کے فرائض امام و خطیب اعظم گھمکول شریف مسجد قاری عبد الرؤف نے سر انجام دیئے۔

روچڈیل کی مساجد کے علماء اکرام نےخصوصی شرکت کی۔جن میں خطیب اعظم علامہ مولانا صدیق کوثر،خطیب اعظم مولانا عبدالحکیم ،خطیب اعظم قاری عبد الرؤف نے اپنے خطاب میں ماں کی شان و عظمت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کی۔

علماء اکرام نے حاضرین محفل و بالخصوص نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی خدمت ،ادب و احترام اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔اسی میں دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی۔

آقا و دوجہاں سرور کائنات محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان اور قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے اور اس پر عمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

آخر میں خطیب اعظم قاری عبد الرؤف نے محترمہ عزرہ پروین مرحومہ کی مغفرت و بخشش کے لیے دعا کی۔

ایصال ثواب کی اس محفل میں کونسلر شکیل احمد،ظفیر احمد،لالہ جاوید،خالد چوہدری، چوہدری محمد خالق،محمد اختر،محمد یعقوب و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک برازیلین وزیر صحت کا کورونا مثبت آگیا

Next Post

صدر پاکستان کی اہلیہ ثمینہ علوی کورونا کا شکار ہو گئیں

Related Posts

آشٹن کی کاروباری شخصیت محمد خرم خان ،محمد اکبر خان،محمد اصغر خان اورمحمد صفدر خان کی والدہ اور محمد رفیق کی اہلیہ محترمہ پروین رفیق مختصر علالت کے بعد لاھور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئی

مانچسٹر (عارف چودھری) زندگی نوح انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی…
Read More
Total
0
Share