مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین نے طالبان پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں مشترکہ اور جامع حکومت بنائی جائے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، سلامتی کونسل افغانستان میں آسان اور بلا تفریق انسانی امداد کی ترسیل چاہتی ہے۔
سیکرٹری جنرل یو این کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام چاہتی ہے، افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینے پر سب کا اتفاق ہوا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کا اجلاس برطانیہ کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔