مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز
جرمنی نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں طالبان نمائندے کے خطاب کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں طالبان نمائندے کو نشست اور خطاب کرنے دینے کی مخالفت کردی ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نےکہا ہےکہ افغانستان کے نئے حکمرانوں (طالبان) کے لیے جنرل اسمبلی میں وقت مختص کرنےکا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہم یہ ہےکہ وہ صرف باتوں کے بجائے عملی اقدامات کریں، انسانی حقوق اور خاص طور پر خواتین کو حقوق دینے سمیت قومی حکومت اور دہشت گرد گروپوں سے دو ر رہیں۔
خیال رہےکہ طالبان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرنے دینےکا مطالبہ کرتے ہوئے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا نمائندہ بھی نامزدکردیا ہے۔