دبئی (خصوصی رپورٹ )
امارات میں ابوظبی میڈیا سینٹر نے چھ ماہ قبل سائنوفارم ویکسین کی دوسری خوراک لینے والے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا سے مکمل بچاؤ کے لیے 20 ستمبر تک ایک اور خوراک (بوسٹر) لیں۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میڈیا سینٹر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بوسٹر لگوائیں۔ ابوظبی میڈیا سینٹر نے استفسار کے جواب میں بتایا کہ 20 ستمبر 2021 تک وہ تمام افراد جنہوں نے چھ ماہ قبل سائنوفارم کی دوسری خوراک لی تھی ان کا اسٹیٹس گرین رکھا جائے گا۔
ابوظبی صحت خدمات کمپنی نے چار اگست 2021 کو تین برس سے 17 برس تک کے بچوں کے لیے سائنو فارم ویکسین فراہم کرنا شروع کی تھی۔ اس سے قبل بچوں کو سائنوفارم ویکسین بچوں کو دینے کی اجازت نہیں تھی۔