Reg: 12841587     

ایکسپو2020: یومیہ 173 ٹن کچرہ جمع ہوگا، 147 ٹن ری سائیکل کرکے نئی اشیا بنیں گی

دبئی (خصوصی رپورٹ)

دبئی ایکسپو 2020 نت نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔ کچرے کو منظم کرنے والی ماحولیاتی کمپنی بھی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کررہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 147 ٹن کچرے کی ری سائیکلنگ کرکے نئی اشیا تیار کی جائیں گی۔ یہ ایکسپو دبئی کے دوران جمع ہونے والے یومیہ کچرے کا 85 فیصد حصہ ہو گا۔ الامارات الیوم کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ کچرے کی ری سائیکلنگ کرکے نت نئی اشیا بنانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

اس سلسلے میں عصری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ری سائیکلنگ کے ذریعے کچرے سے قیمتی اشیا بنائی جائیں گی۔

پلاسٹک کے فضلے کو ملبوسات اور تھیلوں میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ گلاس کے کچرے کو پلیٹوں اور بوتلوں میں تبدیل کرنے کا پروگرام ہے۔ علاوہ ازیں کچرے کے ڈھیر سےمختلف قسم کی کھاد تیار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان ۔۔ اک پوشیدہ خزانہ ۔۔ ایکسپو2020 دبئی کا پاکستان پویلین

Next Post

نائجیریا کے 61 یوم آزادی

Related Posts
Total
0
Share