دبئی (خصوصی رپورٹ)
ایکسپو2020 دبئی میں پاکستان پویلین ملک سے باہر سب سے بڑا پویلین ہے جیسے ۔۔ پاکستان ۔۔ اک پوشیدہ خزانہ کا نام دیا ہے۔ مواقع ڈسٹرکٹ میں واقع یہ پویلین انتہائی نمایاں مقام پر ہے۔
پینتیس ہزار مربع فٹ پر پھیلا پاکستان پویلین ایکسپو2020 کے بڑے پویلین میں سے ایک ہے۔ پاکستان نے یہاں اپنے کئی پوشیدہ خزانے کو دنیا کے سامنے رکھا ہے جس میں سرفہرست سیاحت ، تجارت اور سرمایہ کاری شامل ہے۔ یہاں آپ کو پاکستان کی 7 ہزار پرانی تہذیب کے آثار بھی ملیں گے جنہیں دور جدید کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیا گیاہے۔
تیس منٹ کا یہ سفر آپ کے ذہن پر گہرے نقوش چھوڑے گا کہ چاہئے وہ سیاحت ہو، تجارت ہو یا سرمایہ کاری۔ پاکستان پویلین میں آپ کو بازار بھی ملےگا جہاں یادگاری اشیا خرید سکیں گے۔
کھانے پینے کے شوقین افراد کیلئے ڈھابہ موجود ہے۔ 6 ماہ جاری رہنے والی اس ایونٹ میں پاکستان کئی پروگرام بھی کرائے گا اور کئی معروف شخصیات کو بھی مدعو کرے گا۔