Reg: 12841587     

سمندرپارپاکستانی اب پاور آف اٹارنی گھر بیٹھ کر حاصل کرسکیں گے

دبئی (خصوصی رپورٹ)

حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور سہولت ان کی دہلیزپر پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی بہت جلد گھر بیٹھ کر صرف 25 ڈالر فیس ادا کرکے پاور آف اٹارنی (اتھارٹی لیٹر) بنواسکیں گے۔

اس مقصد کیلئے نادرا کے تعاون سے پاور آف اٹارنی کا نیا نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس آٹومیشن نظام کے ذریعے پاور آف اٹارنی کا نظام آن لائن اور آٹومیشن پر ہوگا اور کسی کو سفارتخانے یا سرکاری دفاتر کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے۔

صرف یہی نہیں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے اندر جس کو بھی اتھارٹی دے رہے ہوں گے اسے بھی کسی دفتر جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ اس نئے نظام کے تحت پاور آف اٹارنی کا پورا نظام آٹومیشن پرمنتقل ہو جائے گا۔

اس طرح پاور آف اٹارنی کا دستاویزی سلسلہ ختم کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ نے ضروری قانونی ترامیم کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کرلی ہے جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آٹومیشن کا نظام تیار کرنے کے لیے نادرا کو 83 اعشاریہ تین ملین روپے کی تکنیکی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

پاور آف اٹارنی کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت سی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے جن میں وقت اور پیسہ دونوں ضائع ہوتے ہیں اسی طرح بہت سے ممالک میں پاکستانی شہریوں کا ایک شہر سے سفر کرکے دوسرے شہر میں سفارت خانوں میں جانا پڑتا ہے جو ان کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔ پاور آف اٹارنی کا نیا نظام حتمی مرحلے پر پہنچنے پر نادرا اور وزارت خارجہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پائے گا جس کے تحت نادرا پاور آف اٹارنی کے لیے درخواست دہندہ سے 25 ڈالر فیس وصول کرے گا۔ یہ فیس بھی آن لائن ہی نادرا کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنا ہوگی۔

پاور آف اٹارنی کیا ہے؟
پاور آف اٹارنی ایک قانونی دستاویز ہے جس کے ذریعے ایک فرد کسی دوسرے فرد کو اپنی نمائندگی کا حق دیتا ہے اور ایسا بالخصوص قانونی معاملات یا دستاویزات کی تصدیق وغیرہ کے لیے کیا جاتا ہے۔ عموماً بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی وکیل سے پاور آف اٹارنی لکھواتے ہیں اور سفارتخانے میں جا کر مجاز افسر کے سامنے اس پر دستخط کرتے ہیں اور پاکستان میں اس کو قانونی حیثیت دینے کے لیے سفارت خانے سے تصدیق کراتے ہیں۔

پاور آف اٹارنی بنوانے کا طریقہ کار خاصا پیچیدہ اور وقت طلب ہے۔ اس کے لیے ہر ملک میں فیس الگ اور وکیلوں کی فیسیں الگ دینا پڑتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

معروف جرنلسٹ اور 92 ٹی وی نیوز کے رپورٹر اعتزاز عاصم چوہدری کو پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن روچڈیل کا ناہب صدر اور راجہ صغیر احمد کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر روچڈیلین پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے دلی مبارکباد پیش کی

Next Post

ہائی کمیشن آف پاکستان معظم خان اور قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر نے صحافیوں کو اعزازی سرٹیفیکٹس سے نوازا

Related Posts
Total
1
Share