Reg: 12841587     

مانچسٹر کی کاروباری شخصیت عاطف ریاض چودھری کی جانب سے مقامی مِلن ریسٹورنٹ میں  کاروباری اور کمیونٹی کے اعزاز میں ڈ نر دیا

مانچسٹرسے( چودھری عارف پند ھیر)

مانچسٹر کی کاروباری شخصیت عاطف ریاض چودھری کی جانب سے مقامی مِلن ریسٹورنٹ میں  کاروباری اور کمیونٹی کے اعزاز میں ڈ نر دیا گیا- پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر ،کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر  ممبر  بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان اور ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون کی خصوصی شرکت۔ 

گریٹر مانچسٹر کی کاروباری سماجی شخصیت عاطف ریاض چودھری کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن کے بعد اپنے کاروباری دوست احباب اور کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیتوں کے اعزاز میں ڈنر دیا۔

جس میں میوزک کا خصوصی اہتمام کیا ہوا تھا ۔افتخار ڈار اور سومانہ باسو،کاشف علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری ا محمد اختر چودھری ،ممبر پارلیمنٹ افظل خان ،ڈپٹی مئیر شاہینہ ہارون  نے خصوصی شرکت کی۔

سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان یو کے رجسٹرڈ چودھری عارف پندھیر نے تمام مہمانوں خصوصی طور پر پاکستان قونصل جنرل طارق وزیر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر ممبر پارلیمنٹ افضل خان ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون کا شکریہ ادا کیا ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض سماجی خاتون پامیلا نے بہت احسن طریقے سے ادا کئے ۔دوسرے مہمانوں میںوزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین ،سماجی سیاسی شخصیت رضیہ چودھری، اقبال صدیقی،یاسمین عالم،محمد صفدر،صفدر بلوچ،انٹر نیشنل کاروبار ی و سماجی شخصیت چودھری خالد،کاروباری و سیاسی شخصیت حافظ فرحان گجر،راجہ شبیر کاکڑوی،مصطفائی چئر ئٹی کی چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر فصہ ممتاز سماجی سیاسی شخصیت عالیہ ہاشمی،کاروباری شخصیت حافظ فر حان،جاجو گروپ آف ہوٹلز کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جا جو اور دوسرے لوگ شامل تھے۔

نوجوان سماجی خاتون عروج روحی نے پروقار تقریب  کے انتظامات کو بحسن طریقے سے کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ برطانیہ کے نارتھ ویسٹ میں  میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی ہر میدان میں انتہائی متحرک ہے ،جب سے میں بحیثیت قونصل جنرل مانچسٹر آیا ہوں کمیونٹی کی سرگرمیوں سے بے حد متاثر ہوں۔ انہوں نے  چوہدری عاطف پندھیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا انہوں نے مختلف مکتبہ فکر کے افراد کو اکٹھا جس سے سب سے ملاقات کر کے ان کے خیالات جاننے کا موقع ملا اور ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

رکن برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بتدریج حالات معمولات زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں ،جس کی مثال آج ہمارا مل بیٹھنا ہے۔ قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات کمرشل اینڈ ٹریڈ سیکرٹری چوہدری محمد اختر کا کہنا تھا کہ پروگرام اچھے منصوبہ بندی سے ہوا جس میں پاکستانی ثقافت تہذیب وتمدن کو فروغ دیا گیا، جو کہ ایک احسن اقدام ہے۔ ڈپٹی مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون کا کہنا تھا کہ سب سے مل کر اچھا لگا ہلکی پھلکی موسیقی کا پروگرام تھا جس سے محضوض ہوئے۔

پامیلا ملک نے بھی اکٹھے مل بیٹھنے کو اچھا قرار دیا ۔ مشہور سنگر افتخار ڈار نے کہا کہ عاطف چودھری نے تمام کمیونٹی کو اکٹھا کر کے ایک اچھا کام کیا ہے دیار غیر میں ایسے پروگرام ہونے چاہیے بر طانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی خاتون رضیہ چودھری اور کاروباری شخصیت چودھری خالد نے کہا ہمیں عرصہ دراز کے بعد ایسے مل بیٹھنے کا بہانا ملا ہے یہ عاطف ریاض چودھری اور چودھری عارف پندھیر کی مہربانی سے ہوا ہے ایسی تقریبات سے بر طانیہ میں اپنا کلچرل کو بھی فروغ ملتا ہے۔

میزبان عاطف ریاض چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے سے ہم دوست احباب مل نہ سکے آج سب مہمانوں نے میری دعوت کو قبول کیا ۔جس سے میری عزت افزائی ہوئی سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گجرات میں ظلم کی انتہا کر دی گئی

Next Post

کاروباری شخصیت اور ڈیم وے کے ڈائریکٹر ندیم مغل اورڈیم وےی بانی نوشین مغل کی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقعہ پر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر چودھری بھی موجود تھے

Related Posts
Total
0
Share