Reg: 12841587     

جشن عید میلادالنبی ﷺ سرکاری سطح پر منایا جائے گا، شہباز گل

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔

ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ ڈی چوک اسلام آباد میں آج شام ساڑھے 7 بجے محفل سماءاور قوالی ہوگی جس میں وفاقی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اورحکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محفل سماء و قوالی میں ارکان پارلیمنٹ،تاجر، بیوروکریٹس اور  عام شہری بھی شریک ہوں گے جبکہ تمام افراد اپنے خاندان کےساتھ اس محفل میں شرکت کریں گے۔

ان یہ بھی کہنا ہے کہ نامور قوال آصف علی سنتو خان عقیدت و ثناء پیش کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اگلے جمعے تک سارے مسئلے ٹھیک ہو جائینگے: شیخ رشید

Next Post

آصف زرداری کی درخواستِ بریت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

Related Posts
Total
0
Share