Reg: 12841587     

انٹر نیشنل نعت کونسل لیڈی ونگ کی صدر رضیہ چودھری نے پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں نعت خوانی اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا

عارف چودھری

ماہ رمضان کے با برکت مہینے میں آقائے حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم پہ گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لئے انٹر نیشنل نعت کونسل لیڈی ونگ کی صدر رضیہ چودھری نے پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں محفل نعت اور افطاری کا انعقاد کیا ڈاکٹر یونس پرواز -فیصل عظیم -کاشف علی مخدوم امجد شاہ – ممتاز شاعرہ۔ نغمانہ کنول – فریدہ لکھیرا – ظہیر لکھیرا – محبوب الہی بٹ و دیگر نے نعتیہ کلام پیش کرکے شرکاء محفل کے ایمان کی تازگی کو جلا بخشی

اس موقع پر میزبان انٹر نیشنل نعت کونسل لیڈی ونگ کی صدر رضیہ چودھری کا کہنا تھا روحانی محفل اور افطاری میں شرکت کرنے والوں بالخصوص اپنی قریبی خواتین دوست کی شگر گزار ھوں – انشاللہ ھر سال کی طرع یہ روحانی محفل کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا ممتاز شاعرہ نغمانہ کنول شیخ نے کہا کہ ھم ھر سال ایسی محفل کا انعقاد کرنے پر رضیہ چودھری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کمیونٹی لیڈر عالیہ ہاشمی نے کہا ماہ رمضان کے بابرکت مہینہ میں آقائے دو جہاں پہ گلہائے عقیدت کے پھول پیش کرنے کے لئے سجائ گئ محفل قابل ستائش ھے فریدہ لکھیرا اور دوسروں نے کہا کہ ایسی محفلوں کا انعقاد انتہائ ضروری ھے تاکہ بر طانیہ میں ہماری نوجوان نسل کی آقائے دو جہاں سے محبت و عقیدت بڑھے اور آپکے اسوہ حسنہ پر عمل پیدا ھو -اعجاز افضل شیخ -عاطف چودھری -ثمینہ خان -ڈاکٹر لیاقت ملک -نے روحانی محفل میں خصوصی شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مشاہد حسین کا حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانےکا مشورہ

Next Post

سابق وزیراعظم پاکستان قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کیساتھ بیرسٹر امجد ملک کی لندن میں خصوصی ملاقات

Related Posts
Total
0
Share