Reg: 12841587     

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے درواز ے بند

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لندن: برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیےگئے۔

کورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ پرخلاف قانون پارٹیوں پرجھوٹ بولنے کی سزا کے تحت برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کیے گئے ہیں۔

بورس جانسن پارلیمنٹ میں داخلےکے لیے سابق اراکین کو ملنے والے خصوصی پاس سے محروم کر دیے گئے  ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن سے متعلق پرویلج کمیٹی کی رپورٹ پر مہر ثبت کردی ہے، رپورٹ منظور کرنے کے حق میں 354 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے، کمیٹی نے بورس جانسن کو 90 روز کیلئے معطل کرنے اور پارلیمنٹ میں داخلے سے روکنے کی سفارش کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بورس جانسن کی ابتدا میں صرف 10 دن سے زائد کی معطلی چاہتی تھی، بورس جانسن کے کمیٹی پرالزامات کے بعد کمیٹی نے معطلی کی مدت میں اضافہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے حلقے میں 20 جولائی کو ضمنی الیکشن کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

Next Post

بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر عمومی بحث میں حصہ لینے سے انکار

Related Posts
Total
0
Share