دبئی (خصوصی رپورٹ)
دبئی میں ایک پرانے بحری جہاز ’کوئین ایلزبتھ ٹو‘ پر دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا نائٹ کلب کھولا گیا ہے۔ایک ہزار افراد کی گنجائش والے لگژری فلوٹ وینیو پر اوپننگ پارٹی ہوئی۔ امید کی جا رہی ہے اس ویک اینڈ پر امریکی اداکارہ لِنڈسے لوہن، ریپر دا بےبی اور برطانوی باکسر عامر خان اس کلب میں آئیں گے۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے پارٹٰی محدود ہوں گی اور پہلے سے ٹیبل کے لیے بکنگ کرانی ہوگی۔ سکیورٹی گارڈز لوگوں کو کھڑے ہوکر ڈانس کرنے سے روکیں گے اور سادہ کپڑوں میں پولیس گشت کرے گی۔
دبئی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے تھے اور اس طرح کے تفریحی مقامات پر پابندی اگست میں ختم کی تھی۔ کوئین ایلزبتھ ٹو‘ جہاز 2008 میں دبئی کی ایک کمپنی ’ڈی پی ورلڈ‘ نے تقریباً پونے نو کروڑ ڈالر میں خریدا تھا ۔ 2018 میں جہاز کے کچھ حصوں میں ہوٹل کھولا گیا۔ کورونا کی وجہ سے کلب کے افتتاح میں تاخیر ہوئی۔ یہ جہاز 1967 میں سکاٹ لینڈ میں لانچ ہوا تھا۔ اس کی لمبائی 963 فٹ ہے اور اب تک اس پر 25 لاکھ سے زائد افراد سفر کرچکے ہیں۔