Reg: 12841587     

ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز، اہم دورہ منسوخ

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے طبی وجوہات کی بنیاد پر طے شدہ دورۂ شمالی آئر لینڈ منسوخ کر دیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 95سالہ ملکہ برطانیہ نے آئندہ چند دنوں کے لیے آرام کرنے کا طبی مشورہ ہچکچاہٹ کے ساتھ قبول کیا ہے۔

پیلس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ شمالی آئر لینڈ کا دورہ نہ کر سکنے پر مایوس ہیں جہاں انہوں نے کئی طے شدہ مصروفیات میں شرکت کرنا تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے شمالی آئر لینڈ کی عوام کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں آئرلینڈ کے دورے کے حوالے سے پر امید ہیں۔

دوسری جانب دنیا کی معمر ترین ملکہ کا اعزاز حاصل کرنے والی ملکہ برطانیہ 95 سالہ الزبتھ دوم نے عمر رسیدہ افراد کو دیے جانے والا اعزاز ’اولڈی آف دی ایئر‘ لینے سے معذرت کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا نائٹ کلب کھل گیا

Next Post

‏کویت کی مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم، تقریبات کی بھی اجازت

Related Posts
Total
0
Share