Reg: 12841587     

بل گیٹس کےکمپنی کی خاتون ملازم سے تعلقات تھے: امریکی اخبار کا دعویٰ

مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اپنی کمپنی کی خاتون ملازم سے تعلقات تھے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ان الزامات کی تحقیقات کے باعث بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا کیونکہ بورڈ ارکان نے 2020 میں فیصلہ کیا کہ بل گیٹس کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ خاتون ملازم نے انکشاف کیا کہ بل گیٹس اور ان کے تعلقات برسہا برس رہے۔
دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ 2000 میں پیش آئے واقعات کا علم 2019 میں ہوا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک کمیٹی نے معاملے کاجائزہ لیا، یہ واقعہ 20 برس پرانا ہے  اور  تعلق اچھے انداز میں ختم ہوگیا تھا۔

ترجمان بل گیٹس کا کہنا تھا کہ بل گیٹس کے کمپنی چھوڑنے کی وجہ فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

واضح رہےکہ بل گیٹس اور میلنڈا کی 27 سال کی شادی کاخاتمہ 3 مئی کو طلاق پر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Next Post

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی ایک بار پھر شدید بمباری

Related Posts

محبت دنوں کے منانے سے نہیں ملتی محبت تو رشتوں میں حقدار کو اس کا حق دینےمنافقت کی بجائے اخلاص سے نبھانے ۔جزبات میں ان کہی کو کہی سمجھنےاور احساسات سے محسوسات تک کے سفر کو محبت کہتے ھیں۔۔۔۔آئیے جزبات سے بھری دنیا میں اپنا جائزہ لیتے ھیں۔

تحریر اعجاز افضل چیف ایڈیٹر نوائے جنگ لندن صبح سویرے اُٹھنے کے بعد سے لیکر رات قبل از…
Read More
Total
0
Share