Reg: 12841587     

امارات غیر ملکیوں کی رہائش کیلئے چوتھا بہترین ممالک میں شامل

Kitesurfers glide along the water in Kite beach in Dubai on January 11, 2019. (Photo by GIUSEPPE CACACE / AFP)

دبئی (بیورورپورٹ)

تین خلیجی ممالک کو غیر ملکیوں یا تارکین وطن کی رہائش کے لیے دنیا کی 10 بہترین جگہوں میں شمار کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کو چوتھے، بحرین کو آٹھویں جبکہ قطر کو دسویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ عرب نیوز نے ایچ ایس بی سی کی 14 ہویں سالانہ ایکسپیٹ ایکسپلورر سٹڈی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوئٹرزلینڈ تارکین وطن کے رہنے کیلئے بہترین ملک قراردیا گیا ہے۔ اس فہرست میں دنیا کے 48 ممالک یا جگہوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کو غیر ملکیوں کی رہائش کے لیے 39 واں بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہائش کا معیار وہ واحد وجہ ہے جو تارکین وطن کے زیادہ عرصے تک رہنے کی بنیاد ہے۔ سروے میں لوگوں کی تنخواہوں، کیریئر میں آگے بڑھنے کی صلاحیت، ملازمت کی حفاظت اور بچت جیسے معاملات کو مدنظر رکھا گیا، تاہم اس کے ساتھ سروے میں لوگوں سے سماجی مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‏کویت کی مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم، تقریبات کی بھی اجازت

Next Post

بیرسٹر سلطان محمود 22 اکتوبر کوبرطانیہ پہنچیں گے

Related Posts

بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز قانون دان سید مخدوم طارق محمود الحسن کو اوورسیز کمیشن پنجاب کا وائس چئیرمین بننے پر اوورسیزپاکستانیوں میں خوشی کی لہر دور گئی

مانچسٹر (عارف چودھری ) پی ٹی آئی یوکے کے صدر رانا عبدالستار سنئیر نائب صدر ملک عمران خلیل…
Read More
Total
0
Share