رپورٹ (عارف چوہدری)
آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر بائیس اکتوبر کو بر طانیہ کے شہر مانچسٹر آرہے ہیں تاکہ ستائس 27 اکتوبر یوم سیاہ کو انڈین ہائی کمشنر لندن کے باہر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں۔
اسی پر پی ٹی آئی بر طانیہ کے سینئر راہنما اور سابق صدر نارتھ ویسٹ چودھری عمران اور سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ شہناز صدیق نے انڈر گراؤنڈ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کے دن انڈین ہائی کمشنر لندن کے باہر بیرسٹر سلطان محمود صدر آزاد کشمیر کی قیادت میں
تاریخی احتجاج ہوگا پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو اس میں بھر پور شرکت کرنی چاہئے