Reg: 12841587     

بھارت: اسکول پرنسپل نے طالب علم کو عمارت سے الٹا لٹکا دیا

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

پڑوسی ملک بھارت میں اسکول کے پرنسپل نے طالب علم کو عمارت سے الٹا لٹکا دیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں ایک اسکول کے پرنسپل کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب اس نے ایک طالب علم کو سزا کے طور پر اسکول کی عمارت کی پہلی منزل سے اُلٹا لٹکایا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے پرنسپل نے دیگر طالب علموں کے سامنے ایک چھوٹے طالبِ علم کو عمارت سے نیچے اُلٹا لٹکایا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرنسپل کھانا کھاتے ہوئے طالب علم کے رویے سے ناراض ہوگئے اور اسے سبق سکھانا چاہتے تھے۔ طالب علم کے چیخنے اور معافی مانگنے کے بعد پرنسپل نے واپس اُسے اوپر کھینچا۔

دوسری جانب بھارتی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا ہے اور ساتھ ہی اُن کے خلاف جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چین میں دنیا کا سب سے کم چوڑائی والا دریا

Next Post

حفیظ کا دورۂ بنگلہ دیش سے دستبردار ہونے پر غور

Related Posts

ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد ان کے اس بنیادی مسلمہ حق خودارادیت کیلئے ہے جسے اقوام متحد نے اپنی قراردادوں میں تسلیم کر رکھا ہے,

مانچسٹر(عارف چوہدری) ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد ان کے اس بنیادی مسلمہ حق خودارادیت کیلئے…
Read More
Total
0
Share