Reg: 12841587     

امریکا تہران پر سے پابندیاں ہٹائے اور ضمانت دے کہ آئندہ معاہدہ نہیں توڑے گا، ایران

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

ایران نے ایک بار پھر امریکا سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں مستند طریقہ کار کے تحت ہٹائی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو جوہری معاہدے سے دوبارہ نہ ہٹنے کی ضمانت دینی ہوگی، امریکا کو بتانا ہوگا کہ اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ معاہدے سے دوبارہ نہ نکلے۔

یاد رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات چند ہفتوں بعد شروع ہو رہے ہیں، مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام کے معاہدے پر ازسرنو بات چیت کی جائے گی۔

عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکا 2019 میں یکطرفہ طور پر نکل گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چیئرمین نیب پر کیس ہوگا: شاہد خاقان عباسی

Next Post

شوہر نے غصے کی حالت میں طلاق دی تھی: حنا دلپزیر

Related Posts

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر میںاوور سیز پاکستان فؤؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابق چئیرمین پاکستان لائیرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں ملاقات کی

مانچسٹر سے چوہدری عارف پندھیر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے ٹریڈ…
Read More
Total
0
Share