Reg: 12841587     

عمرے کی ادائیگی کیلئے جوڑا موٹر سائیکل پر میلوں کا سفر طے کر کے مکہ پہنچ گیا

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

موٹر سائیکل پر سفر کا جنون اور عمرے کی ادائیگی کا شوق لیے مصری جوڑا 1200 کلومیٹر کا طویل سفر کر کے حجاز مقدس پہنچ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے شہر طنطا سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی عمرے کی ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل پر مکہ مکرمہ پہنچے۔

مصری شہری عمر ابو داؤد کے مطابق انہیں بچپن سے ہی موٹر سائیکلوں سے عشق تھا اور بعدازاں موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا۔

عمر ابو داؤد نے سعودی عرب پہنچنے کے لیے 1200 کلو میٹر کا فاصلہ موٹر سائیکل پر طے کیا اور تقریباً 48 گھنٹوں کے اس طویل ترین سفر میں ان کی اہلیہ اسماء الجنزوری بھی ساتھ تھیں۔

مصری جوڑے کا کہنا ہے کہ مصر اور سعودی عرب کے درمیان زمینی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کشتی میں بھی سوار ہونا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمر کی موت کا وسیلہ بننے والوں کا گریبان پکڑوں گی: اہلیہ عمر شریف

Next Post

امریکی پابندیوں کے خطرےکے باوجود بھارت کیجانب سے روسی ائیرڈیفنس سسٹم کی خریداری

Related Posts

اسلام آبادعلی پور میں سکردو کی 13 سالہ بچی کے اغوا کے واقعے پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا سخت نوٹس، بحفاظت بازیابی کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ!

منتظر مہدی(اسلام آباد) اسلام آباد میں سکردو کی بچی کے اغوا کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے…
Read More
Total
0
Share