مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
ہم اپنی روزمرّہ زندگی میں جن غذاؤں کا استعمال کرتے وہ ہمارے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت پر اثر انداز
ہوتی ہیں۔
دانت کسی بھی انسان کی زندگی میں اس کی شخصیت کا بہت اہم حصّہ ہیں، چہرے کی خوبصورتی میں بھی صحت مند اور سفید چمکتے دانتوں سے مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
جبکہ اس کے برعکس دانتوں کی کسی بھی قسم کی تکلیف انسان کو سخت اور ناقابلِ برداشت تکلیف میں مبتلا کرسکتی ہے۔
اس لیے کھانے میں اس بات کا خیال لازمی رکھنا چاہیے کے جو غذائیں ہم استعمال کر رہے ہیں وہ دانتوں یا مسوڑوں کےلیے نقصان دہ نہ ہوں ۔
یہاں ایسی غذاؤں کے بارے میں جان لیتے ہیں جوکہ دانتوں اور مسوڑوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں اور انہیں صحت مند رکھنے میں مددفراہم کرتی ہیں۔
1- دودھ کی بنی ہوئی اشیاء
دودھ میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جوکہ دانتوں کو مضبوط بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔
اس لیےاپنی غذا میں دودھ سے بنی ہوئی اشیاءکے استعمال کو اپنا معمول بنائیں۔
2- پھلوں کا استعمال
دانتوں اور مسوڑھوں کو صاف رکھنے میں فائبر بہت اہم ہے اور فائبر پھلوں میں قدرتی طور پر پایا جاتاہے۔
لہٰذا، ایسے پھلوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں جن میں فائبر وافر مقدار میں موجود ہو۔
3- سبز اور کالی چائے کا استعمال
بیکٹیریا جوکہ دانتوں کے ٹوٹنے اور مسوڑھوں میں سڑان کا باعث بنتا ہےتو اسے روکنے کے لیے سبز اور کالی چائے کا استعمال کریں۔
کیونکہ چائے میں پولیفینولز پائے جاتے ہیں اور یہ دانتوں میں کسی بھی قسم کے بیکٹیریا سے دانتوں اور مسوڑوں کی حفاظت کرتے ہیں۔