Reg: 12841587     

ٹی 10 فارمیٹ اولمپکس کے لئے موزوں ترین فارمیٹ ہے فاف ڈوپلیسس

دبئی (خصوصی رپورٹ)

ٹی 10 فارمیٹ اولمپیکس کے لئے موزوں ترین فارمیٹ ہے کیونکہ اس کا دورانیہ انتہائی کم اور انٹرٹیمنٹ سے بھر پور ہے یہی وجہ ہے کہ یہ فارمیٹ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہارابوظبی ٹی 10سیزن فائیو میں ڈیبیو کرنے والے سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسس نے ورچوئل کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تینوں فارمیٹ کھیل چکا ہوں اور دنیا کے مختلف ممالک میں کھیلنے کے بعد پچز کا اندازہ ہے اس لئے ٹی 10 میں مجھے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ ایک اچھا فارمیٹ اور اس کا مستقبل روشن ہے اورقوی امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ فارمیٹ تیزی سے ترقی کرے گا فاف ڈوپلیسس ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم کی قیادت کریں گے اس حوالے سے فاف ڈوپلیسیس نے کہا کہ میری اولین ترجیح ٹیم کو متحد رکھنا اور ٹیم کے ماحول کوبہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین پرفارمنس کے یکساں مواقع مل سکیں ابوظبی کرکٹ گراونڈ کے بارے میں فاف ڈوپلیسس نے کہا کہ یہ پچزاسپنرز کے لئے زیادہ موزوں ہیں اور آئی سی سی ورلڈ میں بھی زیادہ تر اسپنرز کے لئے موزوں ثابت ہوئی ہیں لیکن ان کا انحصار دن کی کنڈیشن پر بھی ہو گا ۔ فاف ڈوپلیسیس بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 19نومبر کو میدان میں اتریں گے اور یہ لیگ4دسمبر تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دانتوں کو صحت مند رکھنے کیلئے مفید غذائیں

Next Post

ثاقب نثار کے پاس مجھے ایکسٹینشن دینے کا اختیار ہی نہیں، سابق چیف جج رانا شمیم

Related Posts
Total
0
Share